فهرس الكتاب

الصفحة 334 من 431

کافروں نے قرآن کریم سے منہ موڑ لیا تو انھوں نے اپنے آپ کو ان تمام نعمتوں سے ازخود محروم کر لیا۔'' [1]

علامہ شنقیطی رحمہ اللہ نے اس آیت کریمہ کے بارے میں فرمایا ہے:

''اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ غیر مسلم ایسے نہیں ہیں (یعنی وہ ان خصوصیات کے مستحق نہیں ہیں۔) '' [2]

اللہ تعالیٰ نے اس آیت کریمہ کے مخالف مفہوم کی صراحت دوسرے مقامات پراس طرح کی ہے:

''کہہ دیجیے: وہ ان کے لیے جو ایمان لائے، ہدایت اور شفا ہے، اور جو لوگ ایمان نہیں لاتے ان کے کانوں میں ڈاٹ ہے اور وہ ان کے حق میں اندھا پن ہے۔'' [3]

اور فرمایا:

''اور ہم قرآن میں سے جو نازل کرتے ہیں وہ مومنوں کے لیے شفا اور رحمت ہے اور وہ ظالموں کو خسارے ہی میں زیادہ کرتا ہے۔'' [4]

[2] أضواء البیان: 315/3

[3] حٰم السجدۃ 44:41

[4] بنی إسرآئیل 82:17

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت