فهرس الكتاب

الصفحة 171 من 212

قربانی والے جانور

کے عیوب و نقائص

کانوں اور آنکھوں کے عیوب:

وہ عیوب و نقائص جو قربانی والے جانوروں میں نہیں ہونے چاہییں، ان میں سے کانوں اور آنکھوں میں پائے جانے والے عیوب کو بطور خاص دیکھ لینے کاحکم ہے؟ چنانچہ سنن ابو داود، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ، مسند احمد اور سنن دارمی میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے، اور مسند بزار و معجم طبرانی اوسط میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے:

''اَمَرَنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَنْ نَسْتَشْرِفَ الْعَیْنَ وَالْاُذُنَ'' [1]

''نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ ہم (قربانی کا جانور خریدتے وقت) اس کی آنکھوں اور کانوں کی اچھی طرح پڑتال کر لیا کریں۔'' (کہ ان میں کوئی عیب نہ ہو)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت