ایمان کی تعریف و تعیین:
اہل السنۃ والجماعۃ اہل الحدیث کے سلف صالحین (صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین و تبع تابعین و من تبعھم باحسانٍ إلی یوم الدین رحمہم اللّٰہ اجمعین) کے اُصول عقیدہ میں سے ہے کہ، ان کے نزدیک:
(۱) …دل سے پختہ تصدیق (۲) …زبان سے مکمل اقرار اور (۳) …ارکان و جوارح (اعضاء بدن) کے ساتھ مکمل عمل کا نام ایمان ہے کہ جو اللہ عزوجل اور اُس کے حبیب و خلیل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مکمل اطاعت کے ساتھ بڑھتا ہے اور معصیت و نافرمانی کے ساتھ کم ہو تاہے۔
قول و عمل کا نام ایمان [1]
یعنی دل اور زبان سے اقرار و تصدیق اور ؛ دل ، زبان اور اعضاء ِ بدن کے ساتھ عمل۔