فهرس الكتاب

الصفحة 394 من 454

گیارہویں اصل

طرزِ عمل اور اخلاق میں اہل السنۃ الجماعۃ کا منہج

اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے اُصولِ عقیدہ میں سے ایک اصل یہ بھی ہے کہ؛ بالتحقیق وہ نیکی کا حکم دیا کرتے اور بُرائی سے منع کیا کرتے ہیں۔ [1] اور اس بات پر ایمان رکھتے ہیں کہ:اُمت محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام کی بھلائی اسی شعار کے ساتھ باقی ہے۔ اور بلاشبہ یہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا عمل اسلام کے سب سے بڑے شعائر میں سے ہے اور اس اُمت کی جمعیت کی حفاظت کا بھی ذریعہ ہے۔ بلاشبہ امر بالمعروف کا کام حسب استطاعت وقوت واجب ہے اور اس عمل میں مصلحت کا لحاظ رکھا جائے گا۔ اللہ عزوجل کا ارشادِ گرامی قدر ہے:

{كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنكَرِ وَتُؤْمِنُونَ بِاللّٰهِ وَلَوْ آمَنَ أَهْلُ الْكِتَابِ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُم ۚ مِّنْهُمُ الْمُؤْمِنُونَ وَأَكْثَرُهُمُ الْفَاسِقُونَ} (آل عمران:۱۱۰)

''لوگوں کے (فائدے اور صلاح) کے لیے جتنی امتیں پیدا ہوئیں سب میں تم

(۱) … برائی سے منع کرنے والا اس بات کا بخوبی علم رکھتا ہو کہ جس سے وہ منع کر رہا ہے۔ اس برائی کے مفاسد کیا ہیں اور شریعت نے اس سے منع کیوں کیا ہے؟ (۲) … برائی سے منع کرنے والا اس بات کی تاکید و تحقیق کر لے کہ نیکی کو ترک کیا جا چکا ہے اور بلاشبہ برائی کا ارتکاب ہو رہا ہے۔ (۳) … برائی کو برائی سے منع نہ کرے۔ (۴) … اور یہ کہ اس برائی کی تبدیلی کہیں اس سے بڑی برائی کو جنم نہ دے ڈالے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت