فهرس الكتاب

الصفحة 289 من 454

عزوجل کے حکم کا صرف جان بوجھ کر انکار ہی نہیں کیا تھا بلکہ اُس نے انکار و تکبر کے ساتھ اللہ عزوجل کا مقابلہ بھی کیا تھا۔

۳…کفرِ اعراض:… اس کا مطلب یہ ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والا اپنی سماعت اور دلی توجہ کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی باتو ں سے یکسر منہ پھیر لے۔ (یعنی قرآن و سنت کی بات سنے ہی نہیں۔) نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کرے اور نہ ہی آپ کی تکذیب کرے۔ نہ آپ سے محبت کرتے ہوئے آپ کی مدد کرے اور نہ ہی آپ سے دشمنی کرے۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بالکل توجہ ہی نہ دے۔ حق کو یکسر ترک کیے رکھے ، نہ اسے سیکھے اور نہ ہی اس پر عمل کرے۔ اور ایسی جگہوں سے بھاگ جائے کہ جن میں حق، سچ (دین حنیف، توحید و رسالت اور اسلام) کا ذکر کیا جا رہا ہو۔ تو ایسا آدمی کفر اعراض کے ساتھ کافر کہلاتا ہے۔

۴…کفر نفاق:… اس کا معنی ہوتا ہے کہ جو شریعت مطہرہ و دین حنیف محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں باوجود دلی طور پر اُس کو جان بوجھ کر رد کرتے ہوئے اس شریعت کا انکار کرنے کے، اس کی متابعت و فرمانبرداری کا زبانی اظہار کرتے رہنا۔ چنانچہ ایسا آدمی بظاہر ایمان کا اظہار کرنے والا ہوتا ہے مگر درحقیقت باطنی طور پر وہ اپنے کفر کو چھپا رہا ہوتا ہے۔ [1]

اعتقادی نفاق یا نفاقِ اکبر: …کا معنی ہوتا ہے کہ اس کا ارتکاب کرنے والا کفر کو اپنے دل میں چھپائے ہوئے ہوتا ہے۔ لیکن اپنی زبان اور اپنے بعض اعمال سے ایمان کا اظہار کرتا رہتا ہے۔ ایسا منافق جہنم کے سب سے نچلے طبقے میں ہو گا۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے بارے میں سورۃ النسا کی آیت ۱۴۵ میں ارشاد فرمایا ہے۔

عملی نفاق: …اسے نفاقِ اصغر بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا مفہوم یہ ہوتا ہے کہ آدمی سے اس ہیئت و کیفیت کے مخالف کسی عمل کا اظہار ہوتا ہے کہ جس کا شریعت مطہرہ نے حکم دیا ہو۔ مگر اس سے آدمی ملت اسلامیہ سے خارج نہیں ہوتا۔ جیسا کہ صحیح حدیث میں منافق کی بعض نشانیوں کے بارے میں ذکر آیا ہے: (۱) … جب بات کرے تو جھوٹ بولے۔ (۲) … جب وعدہ کرے تو اس کی خلاف ورزی کرے۔ (۳) … جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں خیانت کرے۔ (۴) … اور جب جھگڑا کرے تو گالی گلوچ پر اُتر آئے ، اور (۵) … جب عہد معاہدہ کرے تو اس میں غداری کرے۔ '' (متفق علیہ)

چنانچہ ان خصلتوں میں سے کسی کے ارتکاب پر مسلمان آدمی کو ملت سے خارج نہیں کیا جا سکتا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت