فهرس الكتاب

الصفحة 378 من 454

بہترین بات اللہ تبارک و تعالیٰ کی کتاب ہے اور سب سے بہترین ہدایت نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت ہے۔ اور (دین میں) سب سے برے معاملات نئی ایجاد کردہ بدعات ہیں۔ اور ہر بدعت گمراہی ہے۔ '' [1]

اہل السنۃ والجماعۃ اس بات کی رائے نہیں رکھتے کہ:بدعت ایک ہی مرتبہ و مقام کی ہوتی ہے۔ بلکہ یہ ایک دوسری سے فرق رکھنے والی ہوتی ہیں کہ جن میں سے بعض تو آدمی کو دین اسلام سے ہی خارج کر دیتی ہیں۔ اور بعض کبیرہ گناہوں کی قائم مقام ہوتی ہیں جبکہ ان میں سے بعض صغیرہ گناہوں میں شمار ہوتی ہیں۔ لیکن یہ ہے کہ بدعت

نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے فورًا بعد دین اسلام میں سب سے پہلی بدعت جو ظاہر ہوئی وہ نماز اور زکوٰۃ کے درمیان فرق کرنے والی تھی ۔ اور اس کے پیچھے (شیطانی ) دعویٰ یہ تھا کہ: زکوٰۃ صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہی دی جا سکتی ہے ۔ چنانچہ خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ان لوگوں کے درپے ہوگئے، ان سے مقاتلہ کیا اور قبل اس کے کہ ان کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر جاتا ان پر فیصلہ فرما دیا ۔ (کہ ایسے فتنہ پرستوں کو ختم کر دیا جائے ۔ ) اگر اول خلیفہ بلافصل سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ ان کو یونہی چھوڑ دیتے تو ان کا دعویٰ ہمارے زمانے تک دین بن کر رہ جاتا ۔ اسی طرح اول امیر المومنین خلیفہ راشد الثانی سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے عہد میں بعض چھوٹی بدعات ظاہر ہوئیں کہ جنہیں آپ رضی اللہ عنہ نے (بزور شمشیر وقوت بازو) ختم کر دیا ۔ اور پھر خلیفہ راشد الثالث امیر المومنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے عہد میں بڑے فتنوں کی شروعات کا آغاز ہوا، اوریہ تھا امیر المسلمین پر تلوار کے ذریعے خروج ۔ (جرم بغاوت) اور ان خارجیوں کی بدعت کا اختتام امیر المومنین سیدنا علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کی شہادت پر ہوا۔ خوارج کے فتنے کا ہونے والا یہ آغاز اس وقت ہوا ، اور آج تک جاری ہے اور پھر اس فتنے نے کئی بدعات کو جنم دیا ۔ چنانچہ اس عرصہ میں قدریہ ، مرجئہ ، رافضہ ، زنادقہ ، باطنیہ ، جہمیہ اور اللہ عزوجل کے اسماء و صفات کا انکار کرنے والے جیسے بہت سارے بدعتی فرقوں نے جنم لیا۔ (کہ جن کی تعلیمات کسی نہ کسی صورت میں آج بھی گمراہ فرقوں میں جاری ہیں ۔ )

جب کبھی بھی اس عرصۂ چودہ صدیوں میں بدعات کا ظہور ہوا اہل السنۃ والجماعۃ سلفی جماعت حقہ کے لوگ ان کے لیے بہت بڑی رکاوٹ ثابت ہوئے اور اب تلک اہل حق اور اہل باطل کے درمیان یہ کُشتی جاری ہے اور حق و باطل کے درمیان یہ معرکہ قیامت تک جاری رہے گا ۔ اہل السنۃ والجماعۃ ، اہل الحدیث ہر زمانے میں ان بدعات و خرافات کو بے نقاب کرتے آئے ہیں ۔ اور ہر اُس قول و فعل کے مقابل کہ جو قرآن و سنت کا مخالف ہو ہمیشہ قرآن و سنت اور اجماع امت کو پیش کرتے آئے ہیں ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت