فهرس الكتاب

الصفحة 103 من 333

دِینَارٍ۔ فَطَلَبْتُہَا حَتّٰی قَدَرْتُ۔ فَأَتَیْتُہَا بِہَا، فَدَفَعْتُہَا إِلَیْہَا، فَأَمْکَنَتْنِيْ مِنْ نَفْسِہَا۔ فَلَمَّا قَعَدْتُ بَیْنَ رِجْلَیْہَا، فَقَالَتْ:

''اتَّقِ اللّٰهَ وَلَا تَفُضَّ الْخَاتَمَ إِلَّا بِحَقِّہِ۔''

فَقُمْتُ، وَتَرَکْتُ الْمِائَۃَ الدِّیْنَارِ۔

فَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنِّيْ فَعَلْتُ ذٰلِکَ مِنْ خَشْیَتِکَ، فَفَرِّجْ عَنَّا۔''

فَفَرَّجَ اللّٰهُ عَنْہُمْ، فَخَرَجُوا۔'' [1]

''تم سے پہلے لوگوں میں سے تین آدمی (کہیں جارہے تھے) ، کہ انھیں بارش نے آلیا، تو وہ ایک غار میں گھس گئے۔ (جب وہ اندر چلے گئے،) تو غار کا منہ بند ہوگیا، [2] تو وہ ایک دوسرے سے کہنے لگے:

''اے لوگو (یعنی ساتھیو) ! اللہ تعالیٰ کی قسم! (اس مصیبت سے تو) صرف سچائی ہی تمھیں نجات دلائے گی۔ سو تم میں سے ہر ایک اس [عمل] کے ساتھ دعا کرے، جس کے متعلق وہ جانتا ہو، کہ وہ اس میں سچا تھا۔'' (یعنی اس نے وہ عمل خالص اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر کیا تھا) ۔

ان میں سے ایک نے کہا:

''اے اللہ! آپ جانتے ہیں، کہ بلاشبہ میرے ہاں ایک مزدور تھا، جس نے ایک فرق (تین صاع) [3] چاول (کی اجرت) پر میرا کام کیا تھا،

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت