فهرس الكتاب

الصفحة 106 من 333

اس عورت نے کہا: ''میں تجھے اللہ تعالیٰ یاد کروا رہی ہوں، کہ تم مجھ پر سوار ہوکر وہ کام کرو، جسے اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے حرام کیا ہے۔''

قَالَ: ''فَقُلْتُ: ''أَنَا أَحَقُّ أَنْ أَخَافَ رَبِّيْ۔'' [1]

اُس نے بیان کیا: ''تو میں نے کہا: ''میں اپنے رب سے ڈرنے کا زیادہ مستحق ہوں۔''

ایک تیسری روایت میں ہے:

''فَلَمَّا کَشَفْتُھَا، اِرْتَعَدَتْ مِنْ تَحْتِيْ، فَقُلْتُ: ''مَالَکِ؟''

''سو جب میں نے اس کی پردہ دَری کی، تو وہ میرے نیچے سے کانپنے لگی، تو میں نے کہا: ''تجھے کیا ہوا ہے؟ ''

اس نے کہا:

''أَخَافُ اللّٰہَ رَبَّ الْعَالَمِیْنَ۔''

''میں اللہ ربّ العالمین سے ڈرتی ہوں۔''

تو میں نے کہا:

''خِفْتِیْہِ فِيْ الشِّدَّۃِ، وَلَمْ أَخِفْہُ فِيْ الرَّخَائِ۔''

فَتَرَکْتُہَا۔'' [2]

''تم تنگی میں (بھی) ان (یعنی اللہ تعالیٰ) سے ڈری اور میں خوشحالی میں (بھی) ان سے نہیں ڈرا۔''

سو میں نے اسے چھوڑ دیا۔''

ایک چوتھی روایت میں ہے:

''فَلَمَّا جَلَسْتُ مِنْہَا مَجْلِسَ الرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَۃِ، أَذْکَرَتِ النَّارَ،

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت