فهرس الكتاب

الصفحة 41 من 333

اس کے متعلق سفر یشوع بن سیراخ میں ہے:

''بدکار عورت سے نہ ملو، تاکہ اس کے جال میں نہ پھنس جاؤ۔'' [1]

اسی سفر میں یہ بھی لکھا ہے:

''جو شخص بدکار عورتوں سے میل جول رکھے گا، وہ بے شرمی اور بے حیائی میں بڑھ جائے گا، گھن اور کیڑے اس کے وارث بنیں گے، بے شرم و بے حیا انسان کو بیخ و بن سے اُکھاڑ پھینکا جاتا ہے۔'' [2]

کتاب [احبار] میں ہے:

رب تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا، کہ وہ کاہنوں کو یہ حکم دے دیں:

''وہ کسی فاحشہ یا ناپاک عورت سے بیاہ نہ کریں اور نہ اُس عورت سے بیاہ کریں، جسے اُس کے شوہر نے طلاق دی ہو، کیونکہ کاہن اپنے خدا کے لیے مقدس ہے۔'' [3]

اسی کتاب میں ہے:

''اور وہ کنواری عورت سے بیاہ کرے۔ جو بیوہ یا مطلَّقہ یا ناپاک عورت یا فاحشہ ہو، اُن سے وہ بیاہ نہ کرے، بلکہ وہ اپنی ہی قوم کی کنواری کو بیاہ لے۔ اور وہ اپنے تخم کو اپنی قوم میں ناپاک نہ ٹھہرائے، کیونکہ میں خداوند ہوں، جو اسے مقدس کرتا ہوں۔'' [4]

[2] حوالہ مذکور، ۲/۲۷۵، فصل ۱۹، آیت ۳۔

[3] باب ۲۱، آیت ۷، ص ۱۵۷۔

[4] حوالہ مذکور، آیات ۱۳ ۔ ۱۵، ص ۱۵۷۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت