فهرس الكتاب

الصفحة 111 من 125

کے اعتبار سے تیسرا قرار دیا ہے،یعنی تیسرا بت جو پہلے کے دونوں بتوں سے کم درجہ کا ہے،اور قولہ: ''الأخری'' متاخر اور بے حیثیت کے معنی میں ہے،لیکن ابن عادل کا کہنا ہے کہ یہ محل نظر ہے۔ (حاشیۃ الجمل سے اختصار کے ساتھ)

{وَإِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا}

أي عن العلم فیما المطلوب فیہ العلم (۱۰۷۶ /۴۳۸)

٭ اصل نسخہ میں (أي عن العلم،کی جگہ) لاعن العلم درج ہے،شاید وہ ''لایغني'' تھا اور ''یغني'' سا قط ہوگیا،اور تمام نسخوں میں ''لا'' کے حذف کے ساتھ ہے۔

سورۃ القمر

{اقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانشَقَّ الْقَمَرُ}

۔۔۔وقد سئلہا فقال اشہدوا،رواہ الشیخان (۱۰۷۹ /۴۴۰)

٭ بخاری (۳۸۶۹) مسلم (۲۸۰۰)

{فَتَوَلَّ عَنْہُمْ یَوْمَ یَدْعُ الدَّاعِ۔۔۔۔}

وناصب ''یوم'':''یخرجون'' بعد (۱۰۸۰ /۴۴۰)

٭ یعنی وہ ''یخرجون''جو اس آیت کے بعد آرہا ہے،یعنی:یخرجون من الأجداث یوم یدع الداع۔

{تَجْرِیْ بِأَعْیُنِنَا۔۔۔۔}

بمرأی منا،أی محفوظۃ (۱۰۸۱ /۴۴۱)

٭ سورہ طہ کی آیت نمبر (۳۹) کی تفسیر اور اس کا حاشیہ ملاحظہ ہو۔

{أَکُفَّارُکُمْ خَیْرٌ مِّنْ أُوْلَئِکُمْ۔۔۔۔}

المذکورین من قوم نوح إلی فرعون فلم یعذبوا (۱۰۸۴ /۴۴۲)

٭ حاشیۃ الجمل میں ہے: (فلم یعذبوا) عطف علی خبر المنفی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت