فهرس الكتاب

الصفحة 90 من 125

٭ ''یقعقع'' بمعنی ''یصوت'' یعنی اس سے آواز نکلتی ہے (حاشیۃ الجمل)

سورۃ الفرقان

{أَصْحَابُ الْجَنَّۃِ یَوْمَئِذٍ خَیْرٌ مُّسْتَقَرًّا۔۔}

وأخذ من ذلک انقضاء الحساب۔۔۔کما ورد فی حدیث (۷۴۱)

٭ یہ ابن ابی حاتم (۸ /۲۶۸۰-۲۶۸۱) میں ابن مسعود،سعید بن جبیر اور عکرمہ سے منقول ہے۔

سورۃ الشعراء

{قَالَ آمَنتُمْ لَہُ قَبْلَ أَنْ آذَنَ لَکُمْ۔۔۔۔}

بتحقیق الھمزتین وإبدال الثانیۃ ألفا۔ (۷۵۵ /۳۱۱)

٭ حاشیۃ الجمل میں ہے کہ ''إبدال الثانیۃ'' کے بجائے ''إبدال الثالثۃ'' کہنا درست ہوگا کیونکہ تیسرا ہمزہ ہی الف سے بدلا ہے۔اس طرح مصنف کے کلام میں ایک ہی قراء ت کا تذکرہ ہے۔

{فَأَسْقِطْ عَلَیْْنَا کِسَفًا۔۔}

بسکون السین و فتحہا:قطعۃ (۷۶۶ /۳۱۵)

٭ سین کے جزم کے ساتھ جو قراء ت ہے یہ (قطعۃ) اس کی تفسیر ہے،سین کے فتحہ کے ساتھ جو قراء ت ہے اس کی تفسیر (قِطَعا) ہوگی،یعنی قطع عذاب من السماء۔ (حاشیۃ الجمل)

{وَأَنذِرْ عَشِیْرَتَکَ الْأَقْرَبِیْنَ}

وھم بنو ھاشم و بنو عبد المطلب،وقد أنذرھم جہارا،رواہ البخاری ومسلم (۷۶۸ /۳۱۶)

٭ بخاری (۴۷۷۰) مسلم (۲۰۴)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت