فهرس الكتاب
سپرنگا نے ۱۸۵۱ء میں سیرت پر'The life of Mohammad' کے نام سے کتاب شائع کی۔ علاوہ ازیں اس نے ہندوستان میں قیام کے دوران عربی اور فارسی کی بعض کتب کو ایڈٹ کر کے بھی شائع کیا۔ راقم کے پاس اس کتاب کا وہ نسخہ ہے جو ۱۸۵۱ء میں 'الٰہ آباد 'سے شائع ہوا۔ کتاب ۲۱۰ صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے شروع کے ۷۴ صفحات دور جاہلیت کی تاریخ کو بیان کر رہے ہیں۔5
سپرنگا کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم توہم پرستی میں مبتلا تھے۔ وہ جنات پر یقین رکھتے تھے، فال نکالتے تھے اور جھاڑ پھونک کرتے تھے۔ اس کے الفاظ ہیں:
سپرنگا جو تا دمِ حیات رومن کیتھولک چرچ سے وابستہ رہا7، اسے یہ زیب نہیں دیتا کہ پیغمبر اسلام اور قرآن مجید کو تو جنات پر یقین کی وجہ سے ہدفِ تنقید بنائے لیکن بائبل پر اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہ کرے۔جہاںتک جنات کی بات ہے تو بائبل کے قدیم اور معاصر تراجم ان کے وجود کی تصدیق کرتے ہیں اگرچہ اس کے لیے عربی لفظ 'جِن' کی بجائے شریر ارواح (evil spirits) کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے، مثلًا لوقا کی انجیل میں ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پاس سے وہ شخص صحت یاب ہو کر جاتا تھا کہ جسے بدروح چمٹ گئی ہو: