فهرس الكتاب

الصفحة 25 من 165

نولڈیکے کے شائع شدہ تحقیقی مقالہ کی تین جلدوں میں سے پہلی جلد کا موضوع وحی کی نوعیت اوراس کی حیثیت کا تعین ہے۔ علاوہ ازیں اس جلد میں اس نے قرآن کریم کی مکی اور مدنی سورتوں کے اسلوبِ بیان کو بھی موضوع بحث بنایا ہے۔ اس کا کہنا یہ ہے کہ مکی سورتوں کا اسلوبِ کلام شاعرانہ ہے جبکہ مدنی سورتیں طویل نثر کے اسلوب پر ہیں۔ مکی سورتوں کو اس نے مزید تین ادوار یعنی ابتدائی، وسطی اور آخری دور میں تقسیم کیا ہے۔ اس نے قرآنی سورتوں کو اسلوب کلام کے پہلو سے چار اجزاء میں تقسیم کر دیا ہے۔

دوسری جلد دور نبوی، خلافت ابو بکر صدیق اور خلافت عثمان میں قرآن مجید کی جمع وتدوین کے بارے شکوک وشبہات سے بحث کرتی ہے۔ نولڈیکے کا کہنا یہ ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں قرآن مجید کا جو سرکاری نسخہ تیار کیا گیا تھا اس میں وحی کاایک حصہ شامل ہونے سے رہ گیا ہے۔ اس کے بقول اس جمع قرآن (Compilation) کے وقت یا تو حضرت زید رضی اللہ عنہ ، جو قرآن مجید کی تدوین کی کمیٹی کے سربراہ تھے، سے کچھ آیات اور کچھ سورتیں پوشیدہ رہ گئیں یا پھر انہوں نے اپنے بڑوں کی فرمانبرداری میں کچھ ایسے دشمنانِ اسلام کا ذکر قرآن مجید سے نکال دیاجو بعد میں اسلام لے آئے تھے۔ اس بارے نولڈیکے لکھتا ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت