فهرس الكتاب

الصفحة 94 من 165

اس نے جمعہ کی ایک نماز میں شرکت کے دوران اپنے سجدے کی کیفیت کے بارے میں لکھا ہے کہ اسے ایسی ایمانی حلاوت پھر کبھی نصیب نہیں ہوئی۔ اس کے الفاظ ہیں:

گولڈ زیہر نے ایک کتاب Muhammedanische Studien (Muslim Studies) کے نام سے مرتب کی جو دو جلدوں میں ۱۹۸۹ء اور ۱۹۹۰ء میں شائع ہوئی جس میں اس نے حدیث کے بارے میںاپنا 'وضع حدیث' (Fabrication of Hadith) کا نقطہ نظر پیش کیا۔

گولڈ زیہر کا کہنا یہ ہے کہ اپنے ذاتی مسائل یا مفادات کی خاطر احادیث گھڑنے کا عمل پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم ہی سے شروع ہو گیا تھا۔ اس کے الفاظ ہیں:

اس کا کہنا ہے کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد صحابہ نے بالعموم اور معاویہ بن ابی سفیان، مغیرہ بن شعبہ، عبداللہ بن مسعود اور ابوہریرۃ رضی اللہ عنہم نے بالخصوص احادیث گھڑی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت