فهرس الكتاب

الصفحة 77 من 135

٭ تمہید کی تعریف:

تمہید سے مراد یہ ہے کہ درس کے موضوع اور اہمیت کے بارے میں طالبات کے اذہان کو تیار کرنا۔

٭ اچھی تمہید کی صفات:

[1] … وہ طلباء کی عمر اور ان کی ذہنی سطح کے مناسب ہو۔

[2] … وہ باعث اشتیاق ہو، جس سے طلباء اپنے درس میں مشغول ہو جائیں۔

[3] … وہ نئے سبق تک پہنچنے کا ذریعہ ہو۔ یعنی وہ تمہید سابق سبق کو نئے سبق کے ساتھ مربوط کر دے۔

[4] … اسلام علیکم کے ساتھ شروع کی گئی ہو۔ اس میں ذہنی طور پر غائب طلباء سے سوالات کیے جائیں تاکہ تمام طلباء ہمہ تن گوش ہو کر اسے سنیں۔

٭ عرض کی مہارت:

[1] … درس کے عمومی افکار بار بار دہرانا (خواہ تلاوت ہو یا تجوید ہو)

[2] … آیات قرآنیہ کو بلیک بورڈ پر لکھنا تاکہ ان کا حفظ آسان ہو جائے۔ لیکن یاد رہے کہ وہ آیات زیادہ لمبی نہ ہوں۔

[3] … اجمالی معنی کی شرح

[4] … مشکل الفاظ کی کتابت

تجوید:

تجوید کے سبق میں پڑھنے جانے والے قاعدہ کا اعلان اور اس کی بلیک بورڈ پر کتابت۔

عناصر:

[1] … تختیوں کو واضح کرنا یا مثالوں کو بلیک بورڈ پر لکھنا۔

[2] … معلمہ کا مجود محقق تلاوت کرنا۔

[3] … اس تلاوت میں بیان کیے گئے احکام کی وضاحت کر دینا۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت