[1] … معلم کو چاہیے کہ مشقی تلاوت کے دوران طلباء کے سامنے انتہائی خضوع وخشوع کا اظہار کرے۔
[2] … وعید اور جہنم کی صفات پر مشتمل آیات کی تلاوت کے وقت خوف کا اظہار کرے۔
[3] … نعمت اور جنت کی صفات پر مشتمل آیات کی تلاوت کے وقت اظہار مسرت کرے۔
[4] … معلم طلباء پر واضح کرے کہ قرآن مجید کتب سماویہ میں سے سب سے آخری کتاب ہے۔
[5] … ساتھی طلباء کی تلاوت انتہائی خضوع وخشوع اور اطمینان سے سنی جائے۔
[6] … آیات قرآنیہ میں مذکور احکام پر محبت واخلاص کے ساتھ عمل کرنے کی سچی رغبت رکھی جائے۔
[7] … معلمہ کو چاہیے کہ وہ قرآن مجید کی بہت زیادہ تعظیم کرے، تاکہ طالبات کے قلوب واذہان میں بھی کلام الٰہی کی عظمت پیدا ہو۔
ملاحظہ ہو:
یہ تعلیم قرآن مجید کے وجدانی اہداف ہیں۔