فهرس الكتاب

الصفحة 95 من 135

فوائد:

[1] … اس میں سابقہ دونوں طریقوں کلی اور جزئی کے محاسن جمع ہیں۔

[2] … یہ سابقہ دونوں طریقہ کے نقصانات سے محفوظ ہے۔

[3] … زیادہ وقت ضائع نہیں ہونا۔

[4] … اس میں حفظ پختہ ہو جاتا ہے۔

[5] … کمزور حفظہ والے طلبہ کے لیے مناسب ہے۔

چوتھا طریقہ، وقفوں میں حفظ:

[1] … یعنی طالبہ پہلے تمام آیات کو پڑھے۔

[2] … پھر اسے چھوڑ دے اور کسی دوسرے وقت میں دوبارہ پڑھے۔

[3] … پھر تیسری بار اسے تکرار سے پڑھے، بشرطیکہ ان کا درمیان وقفہ تین دن سے زیادہ نہ ہو۔

فوائد:

[1] … طالب علم زیادہ وقفات میں زیادہ حفظ کر لیتا ہے۔

[2] … وقفات کا حفظ زیادہ کامیاب ہوتا ہے۔

[3] … اس میں وقت اور راحت میسر آجاتی ہے۔ جو حفظ پر مددگار ہوتی ہے۔

[4] … وقفات تھکاوٹ اور سستی کو دور کر دیتے ہیں۔

[5] … طالبہ اپنے نفس کو دوبارہ تیار کر لیتی ہے اور اپنی اغلاط کو پہچان کر ان کی تصیح کرنے کے قابل ہو جاتی ہے۔

نقصانات:

[1] … یہ طریقہ چھوٹی عمر کی طالبات کے لیے نا مناسب ہے۔

[2] … مدارس میں قابل عمل نہیں ہے۔

[3] … طالبہ کی نگرانی مشکل ہو جاتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت