فهرس الكتاب

الصفحة 16 من 102

مطلب دوئم: دعو تِ دین دینے کی ہر مسلمان کو ترغیب

مطلب سوئم: قبولِ اسلام کے ساتھ ہی دعوتِ دین کا آغاز

مطلب چہارم: دعوتِ دین کی خاطر عام مسلمانوں کی سر گرمیاں

مطلب پنجم: دعوتِ دین کی ذمہ داری کے متعلق اقوالِ علماء

مطلب ششم: تنبیہات

ا: عامۃ الناس کا صرف دعوتِ خاصہ دینا

۲: عامۃ الناس کا صرف واضح باتوں کی دعوت دینا

۳: دعوتِ دین دینے والے کا اپنے حدود علم میں رہنا

حرفِ آخر خلاصۂ کتاب اور اپیل

شکر و دعا:

رب رؤوف و ودُود کا انتہائی شکر گزار ہوں ، کہ انہوں نے مجھ کمزور کو اس اہم موضوع کے متعلق قلم کو حرکت میں لانے کی سعادت سے نوازا۔ فلہ الحمد کما یحبہ سبحانہ و تعالیٰ و یرضاہ۔

رب حی و قیوم میرے والدین محترمین کی قبروں پر اپنی عنایات کی بارش برسائیں ، کہ انہوں نے اپنے رب کریم کے عطا کردہ غیر معمولی جذبہ دعوتِ دین کو اپنی اولاد کے سینوں میں منتقل کرنے کی خاطر خوب محنت اور کوشش کی ۔ (رب ارحمہما کما ربیانی صغیرا) ۔

اللہ تعالیٰ میری اہلیہ محترمہ اور عزیزہ القدر بیٹے حافظ سجاد الٰہی اور ان کی اہلیہ کو میری مقدور بھر خدمت کرنے کا دنیا و آخرت میں بہترین صلہ عطا فرمائیں اور اس کتاب کے ثواب میں شریک فرمائیں ۔ اِنّہ سمیع مجیب۔کتاب کی مراجعت میں بھر پور تعاون کے لیے عزیزم عمر فاروق قدوسی کے شکر گزار اور دعا گو ہوں ۔ جزاہ اللّٰہ تعالیٰ خیرًا۔

فضل الٰہی

بعد نمازِ ظہر ۱۵ جمادی الثانیہ ۱۴۲۸ھ

موافق ۳۰جون ۲۰۰۸۔ الریاض

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت