فهرس الكتاب

الصفحة 19 من 102

دین حق کی طرف دوسروں کو دعوت دے۔

۲۔ امر بالمعروف و نہی عن المنکر [1] کا اُمت میں سے ہونے کی ایک شرط ہونا:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں شامل ہونے کے لیے اللہ تعالیٰ نے کچھ شرائط مقرر فرمائی ہیں ۔ ان میں سے ایک بنیادی شرط نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا ہے۔ ارشادِ ربانی ہے:

{کُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّۃٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْھَوْنَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰہِ} [2]

[تم بہترین اُمت ہو، جو لوگوں کے لیے پیدا کی گئی ہے ، کہ تم نیک باتوں کا حکم دیتے ہو ، بُری باتوں سے منع کرتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھتے ہو۔]

امام مجاہد نے تفسیر آیت میں بیان کیا ہے:

''کُنتُمْ خَیْرَ أُمَّۃٍ عَلیٰ ھٰذا الشَّرْطِ أَنْ تَأْمُرُوْا بِالْمَعْرُوْفِ وَتَنْھَوْا عَنِ الْمُنْکَرِ وَتُوْمِنُوْا بِاللّٰہِ۔'' [3]

[تم اس شرط کے پورا کرنے کی صورت میں بہترین اُمت ہو، کہ تم نیکی کا حکم دیتے ہو ، بُرائی سے روکتے ہو اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لاتے ہو۔]

قاضی ابن عطیہ اندلسی نے تحریر کیا ہے:

''وَھٰذِہِ الْخَیْرِیَّۃُ الَّتِيْ فَرَضَھَا اللّٰہُ لِھٰذِہِ الْأُمَّۃِ إِنَّمَا یَاْخُذُ

[2] سورۃ آل عمران؍ جزء من الآیۃ ۱۱۰۔

[3] تفسیر الطبري، رقم الأثر ۷۶۱، ۷؍۱۰۲۔۱۰۳۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت