فهرس الكتاب

الصفحة 61 من 102

انہوں نے کہا:

'' ابْنَ عبدِ الْمُطَّلَبِ! إِنِّيْ سَائِلُکَ وَمُغَلِّظٌ في الْمَسْألَۃِ ، فَلَا تَجِدَنَّ فِيْ نَفْسِکَ۔''

[عبدالمطلب کے بیٹے! بلاشبہ میں تم سے [کچھ باتیں ] دریافت کروں گا اور دورانِ سوال درشتی سے پیش آؤں گا ، سو تم اپنے دل میں میرے بارے میں ملال نہ کرنا۔]

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

''لَا أَجِدُ فِيْ نَفْسِيْ ، فَسَلْ عَمَّا بَدَالَکَ۔''

[میں اپنے دل میں ملال نہیں لاتا، تم جو چاہو، سو پوچھ لو۔]

انہوں نے کہا:

''أَنْشُدُکَ اللّٰہَ! إِلٰھَکَ وَإِلٰہَ مَنْ کَانَ قَبْلَکَ ، وَإِلٰہَ مَنْ ھُوَ کَائِنٌ بَعْدَکَ ، آللّٰہُ بَعَثَکَ إِلَیْنَا رَسُوْلًا؟''

[میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی ، جو کہ تمہارے معبود ہیں ، تم سے پہلے لوگوں کے معبود ہیں اور جو تم سے بعد آنے والوں کے معبود ہیں ، کی قسم دے کر پوچھتا ہوں ، کہ کیا اللہ تعالیٰ نے تمہیں ہماری طرف رسول بنا کر مبعوث کیا ہے؟]

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا:

''اَللّٰھُمَّ نَعَمْ۔''

[ہاں ، اللہ تعالیٰ کی قسم!]

انہوں نے کہا: ''میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی ، جو کہ تمہارے معبود ہیں ، تم سے پہلے لوگوں کے معبود ہیں اور جو تم سے بعد آنے والوں کے معبود ہیں ، کی قسم دے کر پوچھتا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت