الصفحة 14 من 65

(۱۱) آپ کی وفات ۱۲ ؍ ربیع الاول ۱۱ ھ ؁ بروز سوموار مدینہ میں ہو ئی ۔

(۱۲) آپ کی عمر ۶۳ ؍ سال تھی ۔ جس میں چالیس سال نبو ت سے پہلے ، باقی ۲۳ ؍ سال نبی اور رسول کی حیثیت سے گذارا ۔ ۱۳ ؍سال مکہ میں ، باقی ۱۰ ؍ سال مدینہ میں۔

(۱۳) آپ نے اپنی پوری زندگی میں ایک حج ۱۰ ھ ؁ میں ادا کیا اور چار عمرے کیے ۔

(۱۴) قرآن کی سب سے پہلی آیتیں سورہ علق کی ابتدائی پانچ آیتیں ہیں جو غا ر حرا (مکہ مکرمہ ) میں نازل ہوئیں ۔

(۱۵) آپ پر سب سے پہلے اسلام لانے والے: عورتوں میں حضرت خدیجہ ، مردوں میں ابو بکر صدیق ۔بچوں میں علی بن طالب غلاموں میں حضرت زید بن حارثہ ۔ رضی اللہ عنہم ہیں۔

(۱۶) آپ نے اپنی زند گی میں کل ستائیس جنگوں میں شرکت کی جن میں سے صرف نو جنگو ں میں لڑائی کی ۔

(۱۷) آپ کی مشہو ر جنگیں یہ ہیں: بدر (۲ھ ؁) اُحد ( ۳ھ ؁) احزاب (یا خندق) ( ۵ھ؁ ) فتح مکہ ( ۸ھ ؁ ) حنین (۸ ھ ؁) تبوک (۹ ھ ؁)

(۱۸) مکہ والوں کے مسلمانوں کو ستانے کی وجہ سے آپ نے مکہ چھوڑ کر مدینہ کی طرف ہجرت فر مائی ۔

(۱۹) مکہ چھو ڑ کر جو مسلمان مدینہ میں آ کر بسے انھیں مہاجر اور مدینہ کے مسلمانو ں کو انصار کہا جاتا ہے ۔

(۲۰) خانہ کعبہ یعنی بیت اللہ مکہ میں ہے اور مسجد نبوی مدینہ میں ہے ۔ مدینہ ہی میں مسجد قباء اور جبل احد بھی ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت