الصفحة 39 من 65

سونے اور جاگنے کے آداب

(1) عشاء کی نماز کے بعد جلد سونے کی عادت ڈالیں اور دیر تک جاگنے سے پر ہیز کریں ۔

(2) سونے سے پہلے کچھ ضروری کام:

(۱) بسم اللہ پڑھ کر دروازہ بند کر لیں (۲) بسم اللہ پڑھ کر مشک (پانی کے برتن ) کا منھ با ندھ دیں ۔

(۳) بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھانک دیں (۴) بسم اللہ پڑھ کر چراغ (لائٹ) بجھا دیں ۔ [مسلم]

(۵) گھر میں جلتی ہو ئی آگ چھوڑ کر نہ سوئیں [بخاری ومسلم] (۶) بستر صاف کر لیں ۔ [بخاری ومسلم]

(۷) ہاتھ میں کچھ لگا ہو تو صاف کر لیں ۔ [احمد ،ابوداود۔صحیح الجامع] (۸) بہتر ہے کہ وضو کر لیں۔ [بخاری ومسلم]

(3) سونے سے قبل کے اہم اذکار اور دعائیں کئی ایک ہیں ، ان سب کو یا ان میں سے جس قدر ہوسکے پڑھ کر سوئیں:

(۱) معوذات: یعنی قل ھو اللہ احد ، قل اعوذ برب الفلق ، قل اعوذ برب الناس ۔ [بخاری و مسلم]

(۲) آیۃ الکر سی ، اس کے پڑھنے سے رات بھر اللہ کی حفاظت ہوتی ہے اور شیطان قریب نہیں آتا [بخاری]

(۳) سورہ بقرہ کے آخر کی دو آیتیں ۔ [بخاری ومسلم]

دیگر دعا ئیں:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت