مسجد کے آداب
مسجد وں کو قرآن و حدیث میں اللہ کا گھر کہا گیا ہے۔ ان کا احترام ہر مسلمان کا فرض ہے ۔مسجدوں سے متعلق کچھ اہم اصول و آداب یہ ہیں:
(۱) جب مسجد میں داخل ہو ں تو دورکعت تحیۃ المسجد پڑھے بغیر نہ بیٹھیں، حتی کہ جمعہ کے دن خطبہ شروع ہونے کے بعد مسجد میں پہنچیں توبھی دو رکعتیں ہلکی پڑھ کر بیٹھیں ۔ [احمد ، مسلم ، ابوداود]
(۲) مسجد کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اگر وہاں کوئی گندگی حتی کہ تنکابھی پڑا ہو تو اسے نکال پھینکیں۔
(۳) مسجد میں خرید و فروخت منع ہے (احمد ،سنن اربعہ ۔صحیح الجامع )
(۴) مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کر نا بھی منع ہے ۔اگر کوئی اعلان کرے تو اس سے یہ کہنا چا ہیے ۔ (لا رَدَّھا اللّٰہُ عَلیکَ) [یعنی اللہ کرے تمہارا سامان تمہیں نہ ملے] کیو نکہ مسجد یں ان سب کاموں کے لیے نہیں بنائی گئی ہیں۔ [مسلم]
(۵) مسجد میں کچا لہسن اور کچی پیاز (اسی طرح ہر وہ چیز جس میں ناپسندیدہ بُو ہو ) کھا کر آنا منع ہے کیوں کہ اس سے انسانوں اورفرشتوں سب کو تکلیف ہو تی ہے ۔ [بخاری و مسلم] پکا ہوا لہسن اور پیاز کھا کر آنے میں کوئی حرج نہیں ۔
(۶) مسجد میں موجود ہوں اور اذان ہو جائے تو نماز اداکرنے سے قبل مسجد سے نہ نکلیں (الا یہ کہ کوئی معقول عذر ہو ) [مسلم]
(۷) مسجد میں جائز باتیں کر نا منع نہیں ہے مگر فالتو بکواس، ہنسی مذاق اور گپ شپ کر نا