(۱) بیت الخلا میں داخل ہو تے وقت بایاں پاؤں پہلے بڑھا ئیں اور نکلتے وقت دایاں پاؤں پہلے بڑھائیں [فتاوی ابن تیمیہ۔۲۱؍۱۰۸۔۱۰۹]
(۲) بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت یہ دعا پڑھیں: بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ۔ [کتب ستہ ،تمام المنہ] (شروع اللہ کے نام سے ،اے اللہ:میں تجھ سے ناپاک جنوں اور جنیوں سے پناہ مانگتا ہو ں)
(۳) بیت الخلا سے باہر نکلیں تو یہ دعا پڑھیں: '' غُفْرَانَکَ '' [احمد، ابو داود ،ترمذی ،ابن ماجہ ] اے اللہ میں تجھ سے گناہوں کی بخشش چا ہتا ہوں
(۴) پیشاب پاخانے کے بعد پانی کے علاو ہ پاک پتھر اور ڈھیلے وغیرہ سے بھی صفائی کر سکتے ہیں۔ البتہ ان کی تعداد طاق ہونی چا ہیے ۔ [احمد، نسائی ، ابو داود ]
(۵) قضائے حاجت کے وقت در ج ذیل امور سے اجتناب کر نا چا ہیے:
(۱) بیت الخلا میں کو ئی ایسی چیز لے کر جا نا جس پر اللہ کا نام ہو ۔ (۲) قبلہ کی طرف منھ یا پیٹھ کرکے بیٹھنا ۔
(۳) داہنے ہاتھ سے شرم گاہ کو چھو نا یا صفائی کے وقت داہنا ہاتھ استعمال کرنا۔ (۴) گھاٹ پر ، عام گذر گاہ پر ، سایہ دار یا پھل دار درخت کے نیچے پیشاب پاخانہ کر نا
(۶) نظافت و صفائی کا تقاضا ہے کہ قضائے حاجت کے بعد صابن یا مٹی سے ہاتھ اچھی طرح دھل لیں ۔