الصفحة 9 من 65

(13) ریا: اللہ کی عبادت (جیسے نماز روزہ وغیرہ) اس لیے کی جائے تاکہ لوگ ایسے شخص کو عابد و زاہد سمجھیں۔

(14) بد عت: وہ کام جو قرآن و حدیث سے ثابت نہ ہو اور اسے دین سمجھ کر اور ثواب کا کام سمجھ کر کیا جائے اسے بدعت کہا جاتا ہے۔

(15) کفر: کفر کا لغوی معنی چھپانا ، پردہ ڈالنا اور انکار کر نا ۔شرعی اعتبار سے کفر یہ ہے کہ جن چیزوں پر ایمان لانا ضروری ہے آدمی ان کا انکار کر دے ۔

(16) اللہ کہاں ہے: اللہ تعالیٰ ساتویں آسمان پر عرش کے اوپر ہے ۔اور سننے ، دیکھنے اور جاننے کے اعتبار سے ہمارے ساتھ ہے۔

{الرَّحْمَنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَی} { وَہُوَ مَعَکُمْ أَیْْنَ مَا کُنتُمْ }

(17) نفاق کی دو قسمیں ہیں: (۱) اعتقادی (۲) عملی

(۱) نفاق اعتقادی: یہی نفاق اکبر ہے ،وہ یہ ہے کہ بندہ زبان سے ایمان ظاہر کرے اور (دل) میں کفر چھپائے، یہ سراسر کفر ہے ۔

(۲) نفاق عملی: یہ نفاق اصغر ہے ، اس کا مرتکب اسلام سے خارج نہیں ہوتا ،لیکن توبہ نہ کرے تو نفاق اکبر کا خطرہ رہتا ہے، اس قسم کے منافقین کی علامتوں میں جھوٹ بولنا ،وعدہ خلافی کر نا ، جھگڑے میں گالی بکنا ،عہد شکنی کرنا ،امانت میں خیانت کرنا وغیرہ شامل ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت