فهرس الكتاب
"جنین کےلئے (جب وہ ماں کے پیٹ سے ذبح کےبعد مردہ نکلے) اس کی ماں کاذبح کرنا کافی ہے"
اوراگربچہ زندہ نکلتاہےتواسے بالاتفاق ذبح کیاجائے گا (تفصیل کے لیے دیکھیے:مجموع فتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ(26/307) فتح العلام شرح بلوغ المرام للامام صدیق حسن خاں القنوجی (ص1344 ) )
قربانی کی صحت کےلئے مندرجہ ذیل شرطوں کاپایاجانا ضروری ہے:
(1) - قربانی خالص نیت سےاللہ تبارک وتعالی کےلئےہو، اللہ تعالی ارشادفرماتاہے: { لَن يَنَالَ اللّٰهَ لُحُومُهَا وَلَا دِمَاؤُهَا وَلَكِن يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنكُمْ } (الحج 37) (اللہ تعالی کوقربانیوں کےگوشت پہنچتےہیں نہ ان کے خون بلکہ اسےتمہارےدل کی پرہیزگاری پہنچتی ہے )
(2) - قربانی کاجانور"بهيـمةالأنعام" (مثلا:اونٹ، گائے،بھیڑ اوربکری) میں سے ہونی چاہئے۔
مفسرین لکھتےہیں کہ:" عرب کےنزدیک"بهيـمةالأنعام"کا استعمال اونٹ، گائے اوربکری کے لئے ہوتاہے" (دیکھیے:تفسیر القرطبی(11/44، 15/109 ) )