فهرس الكتاب

الصفحة 63 من 67

جدا" (دیکھیے:کشف الخخا(1/133) یعنی"دیلمی نےاسےنہایت ہی ضعیف سندکے ساتھ روایت کیاہے"امام سخاوی فرماتےہیں:"يحيى ضعيف جدا" (المقاصد الحسنۃ(ص 114 ) ) "

شیخ البانی اس روایت کےبارےمیں فرماتےہیں:"ضعيف جدا" (ضعیف الجامع رقم(924 ) )

2 -"إن أفضل الضحاياأغلاهاواسمنها" (رواہ احمد(3/424) والحاکم (4/231) والبیہقی (9/168) عن ابی الاشد عن ابیہ عن جدہ)یعنی"سب سے افضل قربانی قیمتی اورموٹاجانور کی قربانی ہے"

اس روایت کی سند میں دوراوی مجروح ہیں ؛ ایک عثمان بن زفرالجھنی ہیں جوکہ مجھول ہیں (دیکھیے:تقریب رقم(4469 ) ) اوردوسرے أبوالأشد السلمي ہیں یہ بھی مجھول ہیں، ہیثمی لکھتےہیں:"أبوالأشد لم أجده من وثقه ولاجرحه وكذلك أبوه" (مجمع الزوائد(4/21 ) )"ابوالاشدکےسلسلےمیں میں نےنہ توثیق کرنےوالےکوہی پایااورنہ ہی جرح کرنےوالےکواوراسی طرح ان کےباپ کےسلسلےمیں"۔

رات میں قربانی:

عن ابن عباس مرفوعًا:"نهى رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم عن الأضحية ليلًا" (رواہ الطبرانی فی الکبیر(رقم 11458 ) )"اللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم نے رات میں قربانی کرنے سےمنع فرمایا"

ہيثمي فرماتے ہیں:"اس کی سند میں سليمان بن أبي سلمۃ الجنايزي متروك ہیں" (دیکھیے:مجمع الزوائد(4/23) جنایزی کے ترجمہ کے لیے دیکھیے:میزان الاعتدال (2/209 ) )

مسافرکی قربانی:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت