ہیثمی لکھتےہیں:"ورواه الطبراني في الكبير ورجاله رجال الصحيح" (مجمع الزوائد(4/18 ) )"اسےطبرانی نےمعجم کبیرمیں روایت کی ہے اوراس کےرجال صحیح کے رجال ہیں"
شیخ البانی نےبھی اسےصحیح قراردیاہے (دیکھیے:ارواء الغلیل(4/355 ) )
3 -امام نخعی فرماتے ہیں:"عمربن خطاب رضی اللہ عنہ حج میں قربانی نہیں کیا کرتے تھے"
یہ روایت مرسل ہےجیساکہ امام ابن حزم نےمحلّی کے اندرذکر کیاہے (المحلی(2/375 ) )
یہاں یہ ذکرکردینازیادہ مناسب ہےکہ سفرمیں قربانی کرنااللہ کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم اورصحابہ کرام رضی اللہ عنھم سےصحیح سندوں کےساتھ ثابت ہے، جیساکہ پچھلےصفحات میں گزرا۔