فهرس الكتاب

الصفحة 285 من 333

۳: پیٹرک جے۔ بوکینن نے اسقاطِ حمل کے حوالے سے کافی معلومات نقل کی ہیں۔ اس بارے میں چند ایک اقتباسات ذیل میں ملاحظہ فرمائیے:

ا: ''روس میں ہر تین میں سے دو حمل ولادت سے پہلے ختم ہوجاتے ہیں۔ روسی خواتین کے اسقاطِ حمل کی ہر عورت کے لیے شرح ۴ میں سے ۵۔۲ ہے اور روسی شرح اموات اب شرح ولادت سے ۷۰ فیصد زیادہ ہے۔'' [1]

بالفاظِ دیگر ۱۰۰ میں سے قریبًا ۶۔۶۶ حمل ضائع کردیے جاتے ہیں۔

ب: ''شاید وہ دن آئے، کہ مؤرخین [مانع حمل گولی] کو [مغربی دنیا کے لیے خودکشی کی گولی] کا نام دیں۔'' [2]

ج: ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں [اسقاطِ حمل] کی تاریخ کے متعلق بوکینن لکھتے ہیں:

۱۹۶۶ء تک اسقاطِ حمل کے لیے سالانہ چھ ہزار اپریشن ہوئے تھے۔

۱۹۷۰ء میں ان کی تعداد ۲ لاکھ ہوگئی،

۱۹۷۳ء میں ان کی تعداد چھ لاکھ ہوگئی،

دس سالو ں کی مدت میں ان کی سالانہ تعداد پندرہ لاکھ تک پہنچ گئی۔ اسقاطِ حمل

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت