فهرس الكتاب

الصفحة 169 من 193

وہ تمہیں وہ عذابِ قبر سنائیں، جو میں سنتا ہوں۔''

پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چہرے کے ساتھ ہماری طرف متوجہ ہوئے [1] اور فرمایا:

''تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔''

''اللہ تعالیٰ سے (دوزخ کی) آگ کے عذاب سے پناہ طلب کرو۔''

انہوں نے کہا:''نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔''

''ہم اللہ تعالیٰ سے (دوزخ کی) آگ کے عذاب سے پناہ مانگتے ہیں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔''

''اللہ تعالیٰ سے قبر کے عذاب سے پناہ طلب کرو۔''

انہوں نے کہا:''نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ۔''

''ہم عذاب قبر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ۔''

''اللہ تعالیٰ سے ظاہر اور پوشیدہ فتنوں سے پناہ طلب کرو۔''

انہوں نے کہا:''نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَرَ مِنْہَا وَمَا بَطَنَ۔''

''ہم ظاہر اور مخفی فتنوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں۔''

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:''تَعَوَّذُوا بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔''

''اللہ تعالیٰ سے دجال کے فتنے سے پناہ طلب کرو۔''

انہوں نے کہا:''نَعُوذُ بِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔'' [2]

''ہم دجال کے فتنے سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے ہیں۔''

[2] صحیح مسلم، کتاب الجنۃ وصفۃ نعیہما وأہلہا، باب عرض مقعد المیت من الجنۃ أو النار علیہ وإثبات عذاب القبر والتعوّذ منہ، رقم الحدیث ۶۷۔ (۲۸۶۷) ، ۴/۲۱۹۹۔۲۲۰۰۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت