فهرس الكتاب

الصفحة 36 من 130

۲۸/۶/۲۰۰۲ء خطبہ حرمِ نبوي:

رتجگے اور اسلامی طرزِ عمل

امام و خطیب جنا ب عزت مآب / صلاح البدیر حفظہ اللہ

حمد و ثناء کے بعد !

خلق پر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شمار نہیں کیا جاسکتا ؛اس کی نعمتوں ، نشانیوں ،انعامات اور عطاؤں میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اس نے نیند کو لوگوں کے لیے آرام کاذریعہ بنایا ہے اور رات کو باعث ِ سکون اور لباس و پردہ بنایا ہے ،اللہ تعالیٰ اس نعمت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

{ وَجَعَلْنَا نَوْمَکُمْ سُبَاتًاo وَجَعَلْنَا اللَّیْلَ لِبَاسًا} (النبا:۹۔۱۰)

'' اور ہم نے تمہاری نیند کو باعثِ آرام بنایا ، اور رات کو ہم نے لباس (پردہ ) بنایا ۔''

اور سورۂ انعام میں اسے ایک انعام کے طور پر ذکر کرتے ہوئے فرمایاہے:

{ وَجَعَلَ اللَّیْلَ سَکَنًا} (الانعام: ۹۶)

'' اور اس نے رات کو باعث ِ آرام ٹھہرایا ہے ۔''

رات کی گھڑیاں ایسا وقت ہیں کہ اس میں وہ سکھ کی سانس لیتا ہے ، اعضاء و جسم کو آرام و سکون نصیب ہوتا ہے ، حواس مجتمع ہوتے ہیں اور انسان کو راحت و انس حاصل ہوتا ہے ، رات کواللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و رحمت کے ساتھ سونے کا وقت بنایا ہے اور اس میں راحت و سکون اور آرام حاصل کیا جاتا ہے ،اللہ تعالیٰ کا ارشادِ گرامی ہے:

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت