فهرس الكتاب

الصفحة 67 من 130

٭ ناکام ہے و ہ آدمی جو سال بھر کھیل کود میں گزار کر امتحان میں چلا گیا ، ناکامی اور حسرت وملامت کے سواکچھ ہاتھ نہ آیا۔ اس کا ازالہ دوسری بار امتحان دے کر ممکن ہے ۔ بہت ہی نقصان میں ہے وہ شخص جس نے زندگی کے امتحان کا پہلا اور آخری چانس خراب کرکے ہمیشہ کے لیے ملامت اور حسرت مول لے لی ۔

انسان دنیا میں پڑ کر اپنے نفع ونقصان ، حقوق اور واجبات سے عاری ہوگیا ہے ؛ اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوگئی ہے ۔ خوب کو زشت اور زشت کو خوب جانا جانے لگا ہے۔

متاع گراں مایہ:

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(( نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِیْہِمَا کَثِیْرٌ مِّنَ النَّاسِ: اَلصِّحَّۃُ وَالْفَرَاغُ ) )

'' لوگوں میں دو نعمتیں ایسی ہیں جن کی قدر نہیں ، صحت اور فراغت ۔'' (صحیح / ابن ماجہ)

محترم بھائی! بازار کے ناقص مال کے بدلہ میں اپنے وقت کی متاع گراں مایہ کو ہر گز ضائع نہ کیجئے ، اس کی حفاظت دنیا کی بہت بڑی نعمت ، اور ہر چیز سے بیش بہا دولت ہے ۔

فرمان الٰہی ہے:

{ یٰٓاَ یُہَاالَّذِیْنَ آمَنُوا اتَّقُوا اللّٰہَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّاذَا قَدَمَتْ لَغَدٍ} (الحشر)

'' اے ایمان والو! اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہو،اور چاہیے کہ ہر جی دیکھے کہ اس نے کل کے لیے کیابھیجا ہے ۔''

صالحین اور وقت کی قیمت:

حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:

'' میں کسی چیز پر ایسے نادم نہیں ہوتا جیسے اس دن پر نادم ہوتا ہوں جس کا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت