فهرس الكتاب

الصفحة 50 من 130

وقفے سے فائدہ اُٹھائیں

حضرت فضیل بن عیاض رحمہ اللہ نے ایک آدمی سے پوچھا:

زندگی کے کتنے سال گزار چکے ہو؟

وہ بولا: ساٹھ سال ۔

فرمایا:

'' تو تم ساٹھ سال سے اپنے رب کی طرف چل رہے ہو، اور عنقریب اپنی منزل پر پہنچ جاؤ گے ۔''

وہ بولا:

''إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون ۔(بیشک ہم اللہ تعالیٰ ہی کے لیے ہی اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں ۔''

فرمایا:

''کیا تم جانتے ہو کہ تم جو کہہ رہے ہو'' إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون'' اس کا کیا معنی ہے؟ جو کوئی جانتا ہو کہ وہ اللہ تعالیٰ کا بندہ ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانے والا ہے ؛ تو اسے جان لینا چاہیے کہ کل اس نے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہونا ہے ۔ اور جویہ بات جان نے لے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے سامنے کھڑا ہونا ہے ؛ اسے جان لینا چاہیے کہ اس سے سوال بھی ہوگا ۔ اور جس کو یہ علم ہوکہ اس سے سوال ہوگاتو اسے چاہیے کہ وہ اس سوال کا جواب تیار کرے ۔''

وہ آدمی بولا: تو پھر آخر اس کا کیا چارہ کار اور حیلہ ہے ؟

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت