فهرس الكتاب

الصفحة 51 من 266

یعنی ہم نے سیاست کی اور ہم پر سیاست کی گئی۔

(1) کفالت و سرپرستی: جب '' عليٰ'' کے صلہ کے ساتھ ہو تو یہ معنی دیتا ہے۔ '' آل عَلَي القَوْمِ، وليهم'' [1] ''اس نے قوم کی سرپرستی کی۔''

(2) واپس لوٹنا، لوٹانا، کہتے ہیں: '' اَوَّلَ الحُكمَ اِليٰ اَهلِهٖ'' اس نے فیصلہ لوگوں کی طرف لوٹا دیا۔ جس کی کوئی چیز گم ہو جائے تو اسے دعا دیتے ہوئے کہتے ہیں: '' اَوَّلَ اللّٰه عَلَيْكَ، اَي: رَدَّ عَلَيْكَ ضَالَّتَكَ'' [2] اللہ تجھے تیری گمشدہ چیز واپس لوٹائے۔

(3) نتیجہ، انجام: اس معنی میں کہتے ہیں: '' لا تُعَوِّلُ عَلَي الحَسَبِ تَعْوِيّلًا فَتَقْوَي اللّٰه أَحْسَنِ تَأْوِيلًا'' [3]

حسب پر بھروسہ مت کیجئے، تقویٰ باعتبار انجام سب سے بہتر چیز ہے۔

(4) کم ہونا: '' طَبَخْتُ الدَّوَاءَ حَتّٰي آلَ المَنَّانَ مِنْهُ اِليٰ منِّ وَّاحِدٍ'' [4] میں نے دوا کو اس قدر پکایا کہ دو من سے کم ہو کر بالآخر ایک من رہ گئی۔

(5) نشانات دیکھنا: '' تأملته فتأولت فيه الخير'' [5]

میں نے اس میں غور کیا ہے اور اس میں خیر ہی دیکھی ہے، اس سے مترشح ہوتا ہے کہ علامات و آثار کے ذریعے سے کسی نتیجہ پر پہنچنے کو بھی تاویل کہتے ہیں۔

(6) غوروفکر کرنا اور تشریح کرنا: '' أَوَّلَ الكَلَامَ تَأْوِيّلًا وَ تَأَوَّلَهٗ، دَبَّرَهٗ وَقَدَّرَهٗ وَفَسَّرَهٗ'' [6]

اس نے کلام کو مرتب و منظم کیا اور اس کی تشریح کی۔

(7) اصلاح کرنا اور مال وغیرہ کا بطریق احسن استعمال کرنا: '' آلَ المَالَ، أَصْلَحَه و سَاسَه'' [7]

اس نے مال کی اصطلاح کی اور اسے اچھے طریقے سے استعمال کیا۔

[2] أساس البلاغة، ص 12

[3] ايضًا

[4] أساس البلاغة، ص: 12

[5] ايضًا

[6] القاموس المحيط: 2/1275

[7] ايضًا

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت