فهرس الكتاب

الصفحة 72 من 130

کے برابر ہے ۔

۶۔ ایک منٹ میں کم ازکم چالیس بار:

(( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ۔ ) )

کہہ سکتا ہے ، یہ کلمہ کہنے سے انسان کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں اگر چہ سمندر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہوں ۔

۷۔ ایک منٹ میں کم ازکم تیس بار:

(( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمُ۔ ) )

کہا جاسکتا ہے ، جو روزِ قیامت میزانِ حسنات میں بہت ہی وزنی کلمہ ہوگا ۔

۸۔ کم از کم پچیس بار:

(( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ۔ ) )

کہا جا سکتا ہے ؛ یہ اللہ کے ہاں سب سے پسندیدہ اور میزان حسنات میں سب سے بھاری کلمات ہیں ۔

۹۔ ایک منٹ میں کم ازکم تیس بار:

(( اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ''

پڑھ سکتے ہیں ، جس کے جواب میں اللہ تعالیٰ تین سو رحمتیں نازل فرمائیں گے ۔ایک بار درودپڑہنے والے پر دس رحمتیں نازل ہوتی ہیں ۔

۱۰۔ ایک منٹ میں تیس بار:

'' لا حول ولا قوۃ إلا باللّٰہ۔''

کہا جاسکتا ہے ، یہ کلمات جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے ۔

۱۱۔ ایک منٹ میں چالیس بار '' استغفراللّٰہ'' کہتے ہوئے اپنے گناہوں کی معافی مانگی جاسکتی ہے ، جس پراللہ تعالیٰ نہ صرف گناہ معاف کرتے ہیں ، بلکہ رحمتوں کے نزول،

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت