فهرس الكتاب

الصفحة 73 من 130

رزق میں وسعت، غم وپریشانی سے نجات اور برائیوں کی اچھائیوں سے تبدیلی بھی ان کلمات کی وجہ سے ہوتی ہے ۔

۱۲۔ کم ازکم چالیس بار'' لَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ'' کہا جاسکتاہے ، جومیزان حسنات میں سب سے بھاری کلمہ ہوگا، اوراللہ تعالیٰ اس کلمہ کے پڑھنے والے کو جہنم کے عذاب سے ایک دن ضرور آزاد کریں گے ، خواہ اس کے عمل کچھ بھی ہوں ۔

۱۳۔ ایک منٹ کے لیے اللہ تعالیٰ کی کارگری اور اس کی خلقت وقدرت میں غور وفکر انسان کے لیے دنیا وآخرت میں نجات کا سامان بن سکتا ہے ۔

۱۴۔ ایک منٹ کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی نعمتوں کو اور بڑھایا جاسکتا ہے ۔

۱۵۔ ایک منٹ میں کسی بھی نفع مند کتاب کا صفحہ یا ڈیڑھ صفحہ مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔

۱۶۔ اتنی دیر میں غلط کار کو آرام وپیار اور حکمت کے ساتھ برائی سے منع کیا جاسکتا ہے ، شاید دل پر اثر کا یہی وقت ہو۔

۱۷۔ اسی وقت میں ایک نیکی کا حکم دیا جاسکتا ہے ، جس کا اجر عامل کے ساتھ بھلائی کا حکم دینے والے کو بھی ملے گا۔

۱۸۔ ایک منٹ میں راستے میں چلتے ہوئے کسی تکلیف دہ چیز کو ہٹا سکتے ہیں ، جو کہ ایمان کا حصہ ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

'' ایمان کی ستر سے کچھ زیادہ قسمیں ہیں ، ان میں سب سے افضل '' لَا إلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ''کا اقرارہے ، اور سب سے ادنی راستہ سے تکلیف دہ چیز کا ہٹا دینا ہے ، اور حیاء ایمان کا حصہ ہے ۔''

۱۹۔ ایک منٹ میں کسی کو اس کا بوجھ اٹھانے میں ، یا سوار کو سوار ہونے میں مدد کرکے نیکیاں حاصل کی جاسکتی ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت