(1) ایک طویل مدتی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ 1820ء میں امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کا تناسب 1 = 3 کا تھا۔ یہ فرق رفتہ رفتہ بڑھنا شروع ہوا اور گلوبلائزیشن کے بعد (تقریبًا 1960 ء سے) اس فرق میں بہت تیزی سے اضا فہ ہوا اور یہ فرق1 = 74 ک جاپہنچا۔ (یعنی امیر ملک کے ایک شہری کی دولت غریب ملک کے 74 شہریوں کے برابر ہے) ۔ [1]
نقشہ
(2) عالمی اقتصادیات کا چیمپئن سمجھے جانے والےملک امریکہ اور دیگرکئی ترقی یافتہ ممالک کی اپنی آبادی میں یہ فرق تشویشناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ (Organization of Economics Cooperation & Development) کے مطابق امریکہ میں یہ تناسب 1= 16 کا ہے، یعنی ایک امیر امریکی کی دولت سولہ (16) غریب امریکیوں کے برابر ہے۔ [2]
نقشہ