فهرس الكتاب

الصفحة 392 من 573

اعتراض نمبر7:

بینک کلائنٹ کو ایسی چیزفروخت کررہا ہوتاہے جو اُس کے قبضے میں نہیں ہوتی۔

جواب:

اسلامی بینکوں نےاپنے ابتدائی ادوار میں اس طرح کی غلطیاں ضرور کی ہیں اور شاید متعدد علماءکرام جو اسلامی بینکوں کے خلاف ہوئے ہیں اُس کی وجہ بھی یہی ہے۔انگریزی زبان کاایک مقولہ ہے کہ:

مثلًا:اگر کسی قادیانی کو ختم نبوت کے انکارپرکافر قراردیاگیا ہو ،تو اُس کے توبہ کرلینے اور ختم نبوت پر ایمان لے آنےپراُسکے مسلمان ہونے کی گواہی بھی دی جانی چاہیے،کیونکہ انصاف کا یہی تقاضا ہے ،نمونے کے طور پر محترم جسٹس تقی عثمانی صاحب کی دو مختلف کتابوں سے نقل کردہ عبارتیں ملاحظہ فرمائیں۔بعنوان

"مروّجہ مرابحہ میں شرعی خامیاں"

1۔"مرابحہ کی صحیح شکل تو یہ ہے کہ بینک کوئی چیز خرید کر نفع (Mark up) پر بیچ دے،مگر پاکستانی بینکوں میں ایسا بھی ہوتا رہا ہے کہ جس چیز پر عقد مرابحہ کیا جارہا ہے وہ چیز پہلے سے ہی اس شخص کے پاس موجود ہوتی تھی جو بینک سےقرض لینے کے لیے آیا ہے،بینک اس سے اس چیز کو نقد کم قیمت پر خرید کر پھر نفع پراسی کو دوبارہ

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت