فهرس الكتاب

الصفحة 156 من 269

ہم بھجن کرتے ہیں گا کر دیوتا کی خوبیاں

آپ ہیں قبروں پہ گاتے جھوم کر قوّالیاں

ہم چڑھاتے ہیں بتوں پر کھانا پانی دودھ دھار

آپ قبروں پر چڑھاتے دیگ و چادر بے شمار

پنڈتوں کو حرفِ آخر گر سمجھنا ہے ضلال

پیر اور امام کی تقلید ہے کیونکر کمال؟

بُت کی پوجا ہم کریں، ہم کو ملے نارِ سقر

آپ پوجیں قبر کو، کیونکر ملے جنت کا گھر؟

کتنا ملتا جُلتا میرا آپ سے ایمان ہے

آپ کہتے ہیں مگر ہم کو کہ ''بے ایمان'' ہے

شرکیہ اعمال سے گر غیر مسلم ہم ہوئے

پھر یہی اعمال کر کے کیسے مسلم تم رہے؟

تم بھی مشرک ہم بھی مشرک معاملہ جب صاف ہے

جنتی تم دوزخی ہم، یہ کہاں انصاف ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت