فهرس الكتاب

الصفحة 252 من 269

جعفر طیار

(دارالسلام۔ لاہور)

نبی کی رہ پہ چلن ہو تو نعت ہوتی ہے

جو سنتوں سے لگن ہو تو نعت ہوتی ہے

نہیں ہے نعت فقط نام شعر گوئی کا

عمل مآلِ سُخن ہو تو نعت ہوتی ہے

جو کوئی مدحِ محمدؐ میں محو ہو بلبل

حدیث اُس کا چمن ہو تو نعت ہوتی ہے

فقط زباں ہی نہیں دل بھی ہو غلام اُن کا

مطیع سارا بدن ہو تو نعت ہوتی ہے

کلامِ میرِ امم سے قرار ملتا ہے

حدیث سایہ فگن ہو تو نعت ہوتی ہے

قلم محاذِ نگارش میں تیغ بن جائے

کہ بدعتوں کا بِزَن ہو تو نعت ہوتی ہے

کبھی بھی ملک و وطن کے نہ دین ہو تابع

جو دیں کے تابع وطن ہو تو نعت ہوتی ہے

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت