فهرس الكتاب

الصفحة 193 من 269

تمھارے جلوۂ رخ میں جھلک ہے نورِ خالق کی

مِرے اس قول پر صادق حدیثِ مَنْ رَّأٰنِي ہے

(نظامی بدایونی)

کہہ رہا ہے آپ کو اپنی طرح کا جو بشر

حکمِ قرآں سے وہ کافر ہو گیا ہے بدشِیَم [1]

(تاج عرفانی)

یہ جو کچھ سامنے ارض و سما ہے

سب اس کی ذات سے پیدا ہوا ہے

(ضیاء الدین عبرت)

نہ فلک ، نہ چاند تارے ، نہ سحر نہ رات ہوتی

نہ تِرا جمال ہوتا نہ یہ کائنات ہوتی

(عنبر وارثی)

ہوں راز جلی یا کہ خفی تجھ پہ ہویدا

تو دیکھ رہا ہے عقب و پیش کے حالات

(مرزا عزیز)

ہر بات پہ دیتا ہے تو ''تکفیر'' کے فتوے

اسلام ترے باپ کی جاگیر نہیں ہے

(عظیم قریشی )

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت