فهرس الكتاب

الصفحة 71 من 269

اللہ تعالیٰ نے آپ کی دعا قبول فرمائی اور ایسی عظیم الشان حکومت اور بے انتہا دولت وثروت عطا فرمائی کہ جس کے صرف و خرچ اور دادو دہش پر منجانب اللہ کوئی روک یا بازپرس بھی نہیں تھی۔ اس کے با وصف سلیمان علیہ السلام اس دولت و حکومت کو اللہ کی مخلوقِ کی خدمت کے لیے امانت الٰہی سمجھ کر مصرف میں لاتے اور اپنی ذات پر ذرا بھی خرچ نہیں کرتے تھے بلکہ اپنی روزی ٹوکریاں بنا کر حاصل کرتے تھے۔اور تمام تر شوکت و سطوت کے باوجود مقام بندگی پہ نازاں تھے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت