فهرس الكتاب

الصفحة 76 من 269

اور اے مرسل بیان احوال کیجے کچھ زکریا کا

انھوں نے اپنے رب کو اس طرح سے جب پکارا تھا

''الٰہی مجھ کو لاوارث زمانہ میں نہ رکھیے گا

کہ وارث سب سے بہتر آپ ہی میرے ہیں اے مولا

تو ہم نے اپنی رحمت سے دعا کر لی قبول ان کی

دُرِ یحییٰ سے ہم نے ان کی دُرجِ [1] آرزو بھر دی

بنایا قابلِ اولاد ہم نے ان کی زوجہ کو

بلاشک نیکیوں پر تھے بڑے ہی مستعد وہ تو

بہ صد بیم و رجا [2] ہم کو پکارا کرتے تھے وہ سب

کہ ہم سے عاجزانہ پیش آنے والے تھے وہ سب

[2] بیم ورجا: خوف اور امید

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت