اورایک روایت میں ہےکہ آپ نےفرمایا:"يافاطمةقومي إلى أضحيتك فاشهديها فإنه يغفر لك عند أول قطرة من دمهاكل ذنب عملتيه وقولي: (إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي للّٰه رب العالمين لاشريك له وبذلك أمرت وأنا من المسلمين) قال عمران بن حصين:قلت:يا رسول اللّٰه! هذالك ولأهل بيتك خاصة وأهل ذاك أنتم،أم للمسلمين عامة ؟ قال:"لا بل للمسلمين عامة" (اخرجہ الطبرانی فی الکبیر(18/239) وفی الاوسط (140) والحاکم (4/122) والبیہقی فی الکبری (9/383 ) ) ."
"اےفاطمہ اپنی قربانی کےجانورکےپاس جاؤاوروہاں حاضررہو کیونکہ اس کےبہنےوالےخون کےپہلےقطرےکےوقت تمہارےسارےگناہ بخش دئےجاتےہیں، اوراس وقت تم یہ دعاء پڑھو : (إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي للّٰه رب العالمين لاشريك له وبذلك أمرت وأنا من المسلمين) عمران بن حصين نےکہا:يارسول الله صلی اللہ علیہ وسلم!یہ آپ کے گھر والوں کےلئےخاص ہے، جس کےآپ لوگ حقداربھی ہیں یا (تمام) مسلمانوں کےلئےعام ہے؟ توآپ نےفرمایا:تمام مسلمانوں کےلئے (عام) ہے"
یہ روایت"منکر"ہے امام حاکم نےاس کی تصحیح کی ہےلیکن امام ذہبی نےاسے ردکردیاہے،فرماتےہیں:" (اس روایت میں) ابوحمزہ نہایت درجہ ضعیف ہےاوراسماعیل صحت کےلائق نہیں"ابوحاتم فرماتےہیں:"میں نےاپنےوالد محترم کوکہتےسناکہ یہ حدیث منکرہے" (دیکھیے:علل الحدیث(2/28۔39) امام البانی نے بھی اس حدیث پرمنکرہونےکاحکم لگایاہے (دیکھیے:الضعیفۃ(2/15 ) ) ۔
4 -"أمرت بيوم الأضحى عيدا جعله اللّٰه عز وجل لهذه الأمة"قال الرجل:أرأيت إن لم أجد إلا أضحية أنثى أفأضحي بها ؟ قال:"لا ولكن تأخذ من شعرك وأظفارك وتقص شاربك"