فهرس الكتاب

الصفحة 39 من 255

عمر نے عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کو چار سو درہم بطورِ قرض دینے کے لیے پیغام بھیجا، تو عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا:

'' أَتَسْتَسْلِفُنِيْ، وَعِنْدَکَ بَیْتُ الْمَالِ، أَلَا تَأْخُذُ مِنْہُ، ثُمَّ تَرُدُّہُ؟ ''

[کیا آپ مجھ سے قرض طلب کرتے ہیں اور آپ کے پاس بیت المال ہے، آپ اس سے کیوں نہیں لے لیتے؟ پھر اس[قرض] کو واپس کردینا۔]

عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:

'' إِنِّيْ أَتَخَوَّفُ أَنْ یُصِیْبَنِيْ قَدَرِيْ، فَتَقُوْلَ أَنْتَ وَأَصْحَابُکَ:اُتْرُکُوْا ھٰذَا لِأَمِیْرِ الْمُؤْمِنِیْنَ، حَتَّی یُوْخَذَ مِنْ مِیْزَانِيْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ، وَلٰکِنِّيْ أَتَسَلَّفُھَا مِنْکَ لِمَا أَعْلَمُ مِنْ شُحِّکَ، فَإِذَا مِتُّ، جِئْتَ فَاسْتَوْفَیْتَھَا مِنْ مِیْرَاثِيْ۔ '' [1]

[مجھے اس بات کا اندیشہ ہے، کہ میری موت آجائے، تو تم اور تمہارے ساتھی کہیں گے:'' اس کو امیر المؤمنین کے لیے چھوڑ دو ''، یہاں تک کہ وہ روزِ قیامت میرے میزان[یعنی نیکیوں] میں سے لیا جائے، لیکن میں تم سے قرض لے رہا ہوں، کیونکہ میں مال سے تمہاری شدید محبت کو جانتا ہوں، سو جب میں مروں گا، تو تم آؤگے اور میرے ترکہ میں سے اپنا پورا پورا حق وصول کرلوگے۔]

اللہ اکبر!فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ اور آج کے اہل اقتدار میں کس قدر فرق ہے!وہ بیت المال سے چار سو درہم کا قرض اس خوف کی بنا پر نہیں لیتے، کہ ان کی موت کی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت