[قرضہ جات کے متعلق باب]
میں ذکر کیا ہے اور اس پر درج ذیل عنوان تحریر کیا ہے:
[ذِکْرُ تَیْسِیْرِ اللّٰہِ جَلَّ وَعَلَا الْأُمُوْرَ فِي الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ عَلَی المُیَسِّرِ عَلَی الْمُعْسِرِیْنَ۔] [1]
[ناداروں پر آسانی کرنے والے کے لیے اللہ تعالیٰ کی جانب سے دنیا و آخرت میں آسانی فرمانے کا ذکر۔]
حافظ منذری نے
[اَلتَّرْغِیْبُ فِي الْقَرْضِ وَمَا جَائَ فِي فَضْلِہِ] [2]
[قرض دینے کی ترغیب اور اس کے متعلق جو فضائل وارد ہوئے ہیں]
کے عنوان کے تحت اس کو روایت کیا ہے۔
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعدد احادیث میں قرض دینے کی خصوصی طور پر ترغیب دی ہے۔ ان میں سے پانچ مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔ امام احمد نے حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
''إِنَّ السَّلَفَ یَجْرِيْ مَجْرَی شَطْرِ الصَّدَقَۃِ۔'' [3]
''بلاشبہ قرض آدھے صدقہ کے برابر ہے۔''
اور سنن ابن ماجہ میں ہے:
''مَا مِنْ مُسْلِمٍ یُقْرِضُ مُسْلِمًاقَرْضًا مَرَّتَیْنِ إِلاَّ کَانَ
[2] ملاحظہ ہو: الترغیب والترھیب ۲؍۳۹۔
[3] المسند، جزء من الروایۃ ۳۹۱۱، ۶؍۷۔ شیخ احمد شاکر نے اس حدیث کی [اسناد کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش المسند ۶؍۶) ۔