ہوئے سنا:''جس شخص نے کسی تنگدست کو مہلت دی، اس کے لیے ہر روز، اس کے برابر صدقہ [کا ثواب] ہے۔''
پھر میں نے آپ کو فرماتے ہوئے سنا:''جس شخص نے کسی تنگدست کو مہلت دی، اس کے لیے ہر رو ز اس سے دو گنا صدقہ [کا ثواب] ہے۔''
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا:
'' لَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ صَدَقَۃٌ قَبْلَ أَنْ یَحُلَّ الدَّیْنُ، فَإِذَا حَلَّ الدِّیْنُ فَأَنْظَرَہُ، فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَیْہِ صَدَقَۃٌ۔'' [1]
''اس کے لیے قرض کی واپسی کے [مقررہ] وقت سے پہلے ہر روز [اس کے برابر] صدقہ [کا ثواب] ہے۔ اور جب وہ اس کو قرض کی واپسی کے [مقررہ] وقت کے بعد مہلت دے، تو اس کے لیے اس کے دو گنا صدقہ کرنے [کے برابر ثواب] ہے۔''
۵۔ امام احمد نے حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:''میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا:
'' مَنْ مَنَحَ مَنِیْحَۃً:وَرِقًا أَوْ ذَھَبًا، أَو سَقَی لَبَنًا، أَوْ ھَدَی زُقَاقًا، فَھُوَ کَعَدْلِ رَقَبَۃٍ۔'' [2]
''جس شخص نے چاندی یا سونا بطورِ قرض دیا، یا دودھ پلایا، [3] اور راستے
[2] المسند، رقم الحدیث ۱۸۴۰۳، ۳۰؍۳۵۲۔ شیخ ارناؤوط اور ان کے رفقاء نے اس [حدیث کو صحیح] قرار دیا ہے۔ (ملاحظہ ہو: ھامش المسند ۳۰؍۳۵۲) ۔
[3] دودھ پلانے سے مراد دودھ دینے والا جانور اونٹنی، بکری وغیرہ دودھ وغیرہ پینے کے لیے عاریۃً دینا۔