فهرس الكتاب

الصفحة 11 من 532

بسم اللہ الرحمن الرحیم

مقدمہ

إن الحمد للّٰه نحمدہ ونستعینہ ونستغفرہ ونعوذ باللّٰه من شرور أنفسنا وسیئات أعمالنا من یھدہ اللّٰه فلا مضل لہ،ومن یضلل فلا ھادي لہ،وأشھد أن لا إلہ إلا اللّٰه وحدہ لا شریک لہ،وأشھد أن محمدًا عبدہ ورسولہ،صلی اللّٰه علیہ وعلی آلہ وأصحابہ ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین،وسلم تسلیمًا کثیرًا،أما بعد:

''ہدایت کے نور اور ضلالت کی تاریکیوں'' کے بیان میں یہ ایک رسالہ ہے جس کے اندر میں نے مختصر طور پر اسلام،ایمان،توحید،اخلاص،سنت اور تقویٰ کے نور کی وضاحت کی ہے' اسی طرح کفر،شرک،نفاق،اخروی عمل سے دنیا طلبی،بدعت اور معاصی کی تاریکیوں کو بیان کیا ہے،اور یہ تمام چیزیں قرآن کریم وسنت مطہرہ کے دلائل وبراہین سے مزین وآراستہ ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ عز وجل نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قرآن کریم نازل فرمایا ہے تاکہ وہ لوگوں کو ضلالت کی تاریکیوں سے نکال کر ہدایت کی روشنی میں لا ئیں [1] ،اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے:

{الر ۚ كِتَابٌ أَنزَلْنَاهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ (1) } [2] ۔

الریہ کتاب ہم نے آپ کی طرف اس لئے اتاری ہے تاکہ آپ لوگوں کو ان کے رب کے حکم سے تاریکیوں سے نکال کر روشنی (یعنی) غالب 'لائق تعریف (اللہ) کے راستہ کی طرف لائیں۔

[2] سورۃ ابراہیم:1۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت