فهرس الكتاب

الصفحة 141 من 532

پانچواں مسلک:شرک کے اسباب ووسائل:

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اپنی امت کو) ان تمام چیزوں سے ڈرایا ہے جو شرک تک پہنچاتی ہوں،یا اس میں جا واقع ہونے کا سبب ہوں،اور انہیں کھول کر واضح طور پر بیان بھی کر دیا ہے،ان میں سے چند وسائل وذرائع مختصرًا درج ذیل ہیں:

1-صالحین کے بارے میں غلو:

یہ اللہ عز وجل کے ساتھ شرک کا ذریعہ ہے،چنانچہ آدم علیہ الصلاۃ و السلام کے زمین پر اتارے جانے کے بعد سے لوگ اسلام پر گامزن تھے،عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں:

''کَانَ بَیْنَ آدَمَ وَنُوْحٍ عَشَرَۃُ قُرُوْنٍ کُلُّھُمْ عَلَی الإِسْلَامِ'' [1] ۔

آدم اور نوح علیہما السلام کے درمیان دس صدیاں گذری ہیں یہ سب کے سب اسلام (توحید) پر گامزن تھے۔

اس کے بعد لوگ نیک لوگوں سے تعلق قائم کرنے لگے اور آہستہ آہستہ زمین میں شرک داخل ہوا،تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے نوح علیہ السلام کو مبعوث فرمایا،تاکہ وہ لوگوں کو اللہ واحد کی عبادت کی دعوت دیں اور غیر اللہ کی عبادت سے روکیں [2] ۔

نوح علیہ السلام کی قوم نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا:

{وَقَالُوْا لَا تَذَرُنَّ آلِھَتَکُمْ وَلَا تَذَرُنَّ وَداًّ وَّلَا سُوَاعًا وَّلَا یَغُوْثَ وَیَعُوْقَ وَنَسْرًا} [3] ۔

[2] دیکھئے:البدایۃ والنھایۃ لابن کثیر،1/106۔

[3] سورۃ نوح:23۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت