فهرس الكتاب

الصفحة 150 من 532

چھٹا مسلک:شرک کے انواع واقسام:

اولًا:شرک کی بہت ساری قسمیں ہیں،ان میں سے چند درج ذیل ہیں:

پہلی قسم:شرک اکبر جو دین اسلام سے خارج کر دیتا ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{إِنَّ اللّٰہَ لَا یَغْفِرُ أَنْ یُّشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذَلِکَ لِمَنْ یَّشَائُ،وَمَنْ یُّشْرِکْ بِاللّٰہِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَاْلًا بَعِیْدًا} [1] ۔

یقینا اللہ تعالیٰ اس چیز کو ہر گز نہیں معاف کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے،اور اس کے علاوہ گناہوں کو جس کے لئے چاہے گا بخش دے گا،اور جو اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ بہت دور کی گمراہی میں جا پڑا۔

شرک اکبر کی چار قسمیں ہیں:

1-دعاء کا شرک:

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{فَإِذَا رَکِبُوْا فِي الْفُلْکِ دَعَوُا اللّٰہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ فَلَمَّا نَجَّاھُمْ إِلَی الْبَرِّ إِذَا ھُمْ یُشْرِکُوْنَ} [2] ۔

تو جب یہ لوگ کشتیوں میں سوار ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ ہی کو پکارتے ہیں اس کے لئے عبادت کو خالص کر کے،پھر جب وہ انہیں خشکی کی طرف بچالاتا ہے تو اسی وقت شرک کرنے لگتے ہیں۔

2-نیت،ارادہ اور قصد کاشرک:

ارشاد باری ہے:

مَنْ کَانَ یُرِیْدُ الحَیَاۃَ الدُّنیَا وَزِیْنَتَھَا نُوَفِّ إِلَیْھِمْ أَعْمَالَھُمْ فِیْھَا وَھُمْ فِیْھَا

[2] سورۃ العنکبوت:65،نیز دیکھئے:الجواب الکافي لابن القیم،ص:230-244،ومدارج السالکین،لابن القیم،1/339-346۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت